لاہور (مانند نیوز ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے سیکیورٹی کے لیے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی کے لئے پولیس فوکل پرسن سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔ عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی اور عدالتوں میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ جسٹس عابد عزیز شیخ نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ویڈیو لنک پر پیشی کے لیے متعلقہ عدالت میں درخواست دینے کی ہدایت کر دی۔ سرکاری وکیل نے دلائل عدالت کو بتایا کہ عمران خان کو سابق وزیرِ اعظم کی حیثیت سے پولیس سیکیورٹی مل چکی ہے۔ عدالت نے عمران خان سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی کے لیے مناسب ہے آپ پولیس سے رجوع کریں۔ لاہور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر سیکیورٹی واپس لے لی جاتی ہے تو دوبارہ عدالت آجائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے