سرائے نورنگ(مانند نیوز ڈیسک) تھانہ صدر کی حدود پیروالا دبک موڑ کے قریب رات کو دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے ڈی ایس پی لکی اقبال مومند سمیت شہید ہونے والے چاروں پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن تاجہ زئی لکی مروت میں ادا کردی گئی۔اس موقع پر پولیس کے چاق وچوبند دستے نے شہداکو سلامی پیش کی۔نماز جنازہ میں ریجنل پولیس آفیسر بنوں سید اشفاق انور پاک فوج کے بریگیڈئر عمران،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت محمد اشفاق خان، ڈپٹی کمشنر لکی مروت عبدالہادی، ڈی پی او بنوں ضیاالدین احمد، پاک فوج کے افسران، 1122سمیت ضلع کے پولیس آفسران،جوانوں اور دیگر سماجی و سیاسی شخصیات کی شرکت کی۔شہید ڈی ایس پی لکی اقبال مومند،کانسٹیبل وقار شہید،کانسٹیبل علی مرجان شہید اور کانسٹیبل کرامت اللہ رات کو تھانہ صدر کی حدود میں پیروالا موڑ کے قریب دوران ڈیوٹی بارودی مواد کے دھماکے میں شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوگئے۔ ریجنل پولیس آفیسر بنوں سید اشفاق انور،بریگیڈئر عمران، ڈی پی او محمد اشفاق خان، ڈی سی لکی اور پاک فوج کے افسران نے شہداء کے جسد خاکی پر گلدستے رکھے اور ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی گئی،اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر بنوں سید اشفاق انور نے شہدا کے لواحقین سے ملاقات کے دوران کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں لکی مروت پولیس آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے اور ہرقسم تعاون کی یقین دہانی کری کہ پولیس شہداکا خون رائیگاں نہیں جائیگا انہوں نے شہداکے ورثاکو یقین دلایا کہ اس افسوسناک واقعے میں ملوث شرپسندوں کو جلد از جلد بے نقاب کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔انکا مزید کہنا تھا کہ لکی مروت پولیس جو اپنی مٹی کے دفاع اور حفاظت پر مرمٹنے کے لئے تیار ہے پولیس اس ضلع کی حفاظت کے لئے کھڑی ہے اور یہ پولیس کی فرض شناسی کی اعلی ترین مثال ہے اور آئندہ بھی اپنے پیشہ ورانہ فرائض وابستہ عوامی توقعات کے مطابق ادا کرتے رہیں گے اور پولیس اس سبز ہلالی پرچم کو اونچا رکھنے کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔چاروں شہداء کی میتوں کواپنے اپنے آبائی علاقہ کو روانہ کردئیے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے