پشاور(مانند نیوز ڈیسک) جماعت اسلامی کے زیر اہتمام مفت آٹے کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت امیر جماعت اسلامی پشاور سراج الدین قریشی، امیدوار پی کے 81خالد گل مہمند،امیدوار پی کے 80 طارق متین، زونل امیر سراج الحق،پی کے81کے امیر شہزاد احمد اور دیگر کر رہے تھے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر آٹے کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ماہ رمضان میں بدترین لوشیڈنگ ‘ مہنگائی ‘ سرکاری آٹے کا خراب معیاراور تقسیم کا طریقہ کار انتہائی افسوسناک ہے۔ حکومت کی جانب سے عوام کو لمبی لمبی قطاروں میں کھڑا کرکے ذلیل وخوار کیا جارہاہے۔مفت آٹا لینے کیلئے آنے والی خواتین کو بار بار آنے اور لائن میں کھڑے رہنے پر مجبور کیاجاتا ہے اور سینکڑوں خواتین میں سے صرف بیس سے تیس خواتین کو مفت آٹا ملتا ہے۔مقریرین نے کہاکہ خود ساختہ مہنگائی نے رمضان کے بابرکت مہینے میں غریب عوام کا جینا مشکل کردیا ہے۔ اجناس اور سبزیوں سمیت فروٹ اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے عوام کو جان کے لالے پڑ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کے سحری اور افطاری کے وقت گیس اور بجلی لوڈ شیڈنگ ظلم ہے۔فوری طور پر لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔ انتظامیہ کے افسران اپنی ذمہ داریاں بہ طریقہ احسن سرانجام نہیں دیتے جس کی وجہ سے مسائل میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔حکومت اور متعلقہ اداروں کو ایک ہفتے کا وقت دیتے ہیں اگر مسائل حل نہ ہوئے تو پھر ڈی سی آفس کا گھیراؤ کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے