اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)سے جاری مذاکرات کے سلسلے میں وزیر خزانہ رواں ماہ واشنگٹن جائیں گے۔ اسحاق ڈار 10 سے 16 اپریل تک دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی اسپرنگ میٹنگ میں شرکت کریں گے، سیکریٹری خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک بھی وزیر خزانہ کے ساتھ ہوں گے، دورہ واشنگٹن کے دوران آئی ایم ایف حکام سے علحیدہ ملاقات کی جائے گی۔ دورہ واشنگٹن کے دوران وزیر خزانہ عالمی امدادی اداروں کو حکومتی اصلاحات سے آگاہ کریں گے، عالمی امدادی اداروں کو معاشی نظم و ضبط سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ عالمی امدادی اداروں کو دوست ملکوں سے فنڈنگ کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ 10 فروری کو پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات اسٹاف لیول معاہدے کے بغیر ہی ختم ہوگئے۔وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف مشن نے اسٹاف لیول معاہدے کیلئے مزید وقت مانگ لیا۔ واشنگٹن سے منظوری کے بعد معاہدہ ہوگا۔ وفاقی سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان کچھ نکات تصفیہ طلب ہیں، اب ان نکات پر فیصلہ واشنگٹن میں ہوگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے