چکدرہ(مانند نیوز)اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ ملاکنڈ کا مطالبات کے حق میں دھرنا۔یونیورسٹی روڈ کو ہرقسم ٹریفک کے لیے بند کیا۔طلبہ کا یونیورسٹی انتظامیہ کیخلاف نعرے بازیاسلامی جمعیت طلبہ جامعہ ملاکنڈ نے یونیورسٹی میں اظہار آزادی رائے پر پابندی کیخلاف یونیورسٹی گیٹ نمبر 1کے سامنے زبردست احتجاجی دھرنا دیا۔جس میں یونیورسٹی طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔دھرنے سے اسلامی جمعیت طلبہ کے صوبائی ناظم وسیم حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہاہےملاکنڈ یونیورسٹی کو ائیس کی سپلائی کی جارہی ہیں۔وائس چانسلر کی خاموشی معنی خیز ہے۔ یونیورسٹی میل فی میل ہاسٹلز کو ڈرگ سپلائی کی جارہی ہیں۔وائس چانسلر کا اس میں کمیشن ہے۔یونیورسٹی انتظامیہ کا طلبہ مسائل حل کرانے کے بجائے ائے روز شوکاز نوٹسز جاری کرنا آئین اور جمہوری آزادی اظہار رائے کیخلاف ہیں۔یونیورسٹی میں درس قرآن اور اسلامی اقدار پر پابندی ناقابل برداشت ہیں۔جبکہ وائس چانسلر کی سرپرستی میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کو فروغ دیاجارہاہے۔ارکیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں مستقل سٹاف تعینات کیاجائے۔یونیورسٹی میل فی میل ہاسٹلز کو ڈرگ سپلائی کی جارہی ہیں۔وائس چانسلر کا اس میں کمیشن ہے۔وائس چانسلر اور ان کی ٹیم یونیورسٹی کے مالی بے ضابطگیوں اور لوٹ مار میں ملوث ہیں۔طلبہ مسائل کیساتھ ان کی کوئی سروکار نہیں۔اس ظلم پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔وائس چانسلر کھبی طلبہ کو شوکاز نوٹس اور کھبی رسٹکیڈ کرتاہے۔یونیورسٹی میں ظلم اور اسلامی اقدار کی توھین ناقابل برداشت ہیں۔اس کیخلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔طلبہ نے وائس چانسلر،چیف پراکٹر اور پروسٹ شدید نعرے بازی کی۔دھرنے سے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ملاکنڈ یونیورسٹی حنیف اللہامیدوار صوبائی اسمبلی حاجی عزیز اللہ،عطاء اللہ خان ایڈوکیٹ،سابق ناظم صوبہ اسلامی جمعیت طلبہ کلیم اللہ نے بھی خطاب کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے