تخت بھائی (مانند نیوز) رمضان المبارک کاپہلا عشرہ گزرنے کے باوجود تخت بھائی کے گردونواح میں مہنگائی کا طوفان برپا منافع خوروں کے وارے نیارے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کاسلسلہ زور وشور سے جاری ہے سرکاری نرخ نامہ برائے نام قصائی ،سبزی اور فروٹ فروش دکاندار اپنے من پسند ریٹوں پر آزادانہ عمل پیراہیں۔سرکارنام کی کوئی چیز نہیں لاقانونیت معمول بن چکا ہے انتظامیہ کی خاموشی سوالیہ نشان ہے ۔تفصیلات کے مطابق تخت بھائی ،شیرگڑھ،جلالہ،ہاتھیان،لوندخوڑ،جھنڈے ،پیرسدی، پرخو/عمرآباد،نرے ولہ،ساڑوشاہ، فضل آباد اور دیگر بازاروں میں سبزی فروش ،پھل فروش ،قصائیوں اور دیگر اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والولے بے خوف و خطر کوٹنے میں مصروف ہے ۔ایک طرف حکومت کی طرف ظالمانہ مہنگائی جبکہ دوسری طرف اشیائے خورد و نوش فروخت کرنے والوں نے اپنےمن پسند ریٹ مقرر کئےہیں۔سرکاری نرخنامے پر عمل کرنا دور کی بات نرخنامے کو خاطر میں بھی نہیں لاتے مقامی انتظامیہ کی ناکامی پر عوام میں عصےکی شدید اضطراب پایا جاتا ہے،عوام کے مطابق یہاں پر سرکار نام کی کوئی چیز نہیں ہے بلکہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ علاقہ غیر ہے انتظامیہ کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہاکہ ماہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں حدسے زیادہ اضافہ ہواہےجوسمجھسےبالاترہے۔افطاری کے لئے اپنے بھال بچوں کے لیے روزمرہ کی چیزیں لانا اب ناممکن بن چکا ہے ۔سفیدپوش طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہورہاہے تخت بھائی بازار اور مضافاتی علاقوں میں ضلع انتظامیہ فوری طور پر ان منافع خوروں کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان منافع خوروں کو فوری طور پر قانون کے مطابق جرمانہ کرکے جیل بھیج دیاجائے۔اگر انتظامیہ نے ان منافع خوروں کے خلاف ایکشن نہیں لیا تو تخت بھائی اور ارد گرد کے عوام احتجاج پرمجبور ہوجائنگے ۔