باجوڑ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انور الحق کے ہدایات اور عوام کی شکایات کو مد نظر رکھتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ خان یوسفزئی نیقصائیوں کے خلاف آپریشن کیا۔ اے سی خار محب اللہ خان نے صبح سویرے خار بازار میں قصائیوں کیخود ساختہ نرخوں کے خلاف آپریشن کرکے متعدد دوکانات میں گوشت کے فی کلو قیمت، معیار اور مقدار کا معائینہ کیا۔ چیکنگ کرتے ہوئے 6 عدد قصائیوں کوگرانفروشی میں ملوث پائے گئے جس کو فوری طور پر گرفتار کرکے تھانہ خار سے پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت باقاعدہ FIR کے تحت سنٹرل جیل خار بھیج دیا گیا۔ اس کے علاوہ تحصیل برنگ کے عوام کے ایک وفد نے اے سی خار کے دفتر میں ملاقات کیا۔ وفد نے سرکاری مفت آٹے کے تقسیم کار کے بارے مختلف شکایات پیش کرکے اے سی خار کے سامنے رکھ دی۔ اے سی خار نے تحصیل برنگ میں مفت آٹے کے شفاف اور منظم طریقہ کار کے بارے متعلقہ حکام ڈی ایف سی اور ڈیلران کو سختی سے احکامات جاری کئے کہ بلا کسی روکاٹ اور تاخیر برنگ کے مستحق افراد کو آٹا کی فراہمی یقینی بنایا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے