دیر لوئر (مانند نیوز)ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی کے ہدایات پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر لوئرطارق اقبال کی قیادت میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کیا،سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن دہشت گردی مقدمات میں لوئردیر پولیس کو مطلوب مجرمان اشتہاری کے گھروں اور انکے علاقوں میں کیا گیا۔ سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئردیر طارق اقبال اور کمانڈنٹ دیر سکاوٹس کرنل مصور کے زیر نگرانی ہوا جسمیں SDPO میدان سرکل شیربہادر خان،185 ونگ کے کرنل سجاد،ایس ایچ او تھانہ حیاء سیری اورنگ ذیب خان،ایس ایچ او تھانہ لعل قلعہ سلیم شاہ خان،ایس ایچ او تھانہ زیمدارہ شاہ فیصل خان سمیت پولیس اور سیکورٹی فورسز کے بھاری نفری موجود تھی اس موقع پر لوئر دیر پولیس کو مطلوب دہشت گردوں کے گھروں کو سرچ کیا گیا جو اپنے گھروں پر عدم موجود پائے گئے، سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن تحصیل میدان کے علاقہ تخت پارنے، کوروباغ، اشوگے، کارغا، مستوری، کواری، شاہ کو، مانو بانڈا، لاجبوک درہ، مرخنئی، ودیگر مضافاتی علاقوں میں کیا گیا۔دریں اثناء لوئردیر پولیس نے ٹمبر مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کردیا۔ ڈی پی او کے واضح ہدایات پر تھانہ بلامبٹ کے پولیس چوکی لاجبوک نے ڈائنا کے زریعے سلیپران سمگلنگ کرنے کی کوششیں ناکام بنا کر سلیپران سے بھری ڈائنا گاڑی کو برامد کر لیا. بلامبٹ پولیس نے سلیپران کو قبضہ پولیس کرکے ملزمان کو محکمہ فارسٹ کے حوالے کیا گیا۔