سوات(مانند نیوز) سوشل میڈیا کے ذریعے موصول ہونے والی شکایات اور ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ خان وزیر کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سوات کاشف احسان نے سوات، فیض آباد اور مینگورہ فلور ملز کا معائنہ کیا۔ آٹے کی کوالٹی چیک کی گئی، فلور ملز انتظامیہ کو آٹے کے معیار کے حوالے سے سخت ہدایات دی گئیں۔ مفت رمضان آٹے سے آٹے کے نمونے لے کر کوالٹی کے تجزیے کے لیے فوڈ لیبارٹری بھجوا دیے گئے اور نمونے کے نتائج آنے کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔علاوہ ازیں فلور ملز انتظامیہ اور آٹا ڈیلرز کو سختی سے تنبیہ کی گئی کہ سوات کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری سے گریز کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے