دیر لوئر (مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر دیر لوئر افتخار احمد کے ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو طارق خان نے محکمہ لائیو سٹاک کے ہمراہ تیمرگرہ ں بازار میں غیر معیاری / ملاوٹی دودھ، پھل فروشوں، سبزی فروشوں،مرغ فروشوں کے خلاف کارروائی کی۔ دودھ کو موقع پر ٹیسٹینگ مشین سے چیک کیا گیا کئی دودھ فروشوں سے ملاوٹ شدہ دودھ ضائع کردیا گیا۔ اس کے علاوہ زیادہ نرخ وصول کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد اور ساتھ ہی سخت وارننگ اور متعدد دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے متعلقہ پولیس اسٹیشن کو رپورٹ مزید کاروائی کے لئے ارسال کی گئی ہیں۔