تیمرگرہ (مانند نیوز) تالاش بازار میں فائرنگ،ٹریفک پولیس اہلکار شہید ہو گیا شہید اہلکار کی نماز جنازہ پولیس لائن تیمرگرہ میں سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کی گی.تفصیلات کے مطابق تالاش باجوڑو چوک میں ٹریفک ڈیوٹی پر تعینات ٹریفک اہلکار بخت زمین پر نامعلوم شخص نے فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا.جسکو فوری طور پر شمشی خان ہسپتال تالاش منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخمیوں کی تاب نہ لا کر شہید ہوگیا.ملزم بعد وقوعہ فرار ہوگیا.وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلعی پولیس سربراہ دیرپائین طارق اقبال جائے وقوعہ پہنچ گئے جہاں انکی قیادت میں لوئردیر پولیس نے رات گئے تک ملزم کی گرفتاری کیلئے سرچ اپریشن کیا.بعد ازاں پولیس لائن تیمرگرہ میں شہید بخت زمین کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کی گی.اس موقع پر شہید اہلکار کو لوئردیر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی.نمازجنازہ میں ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ رینج ناصر محمود ستی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طارق اقبال،کمانڈنٹ دیرسکاوٹس،ڈپٹی کمشنر لوئردیر افتخار احمد بشمول اعلی پولیس افسران،اہلکاران و شہریوں نے شرکت کی.اس موقع پر شہید کے جسد خاکی پر پھولوں کے ہار رکھ دئے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے