پشاور(مانند نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں گورنر خیبرپختونخوا کے خلاف عدالتی حکم عدولی کی درخواست دینے کا فیصلہ کر لیا۔پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہاکہ خیبرپختونخوا اسمبلی الیکشن کے حوالے سے پی ٹی آئی سپریم کورٹ میں نئی پٹیشن دائر کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ گورنر خیبرپختونخوا نے 28 مئی کو الیکشن کی تاریخ دی تھی جو بغیر وجہ تبدیل کی گئی،سپریم کورٹ سے خیبر پختونخوا میں 28 مئی کو ہی انتخابات کرانے کی استدعا کی جائے گی۔اس درخواست میں عدالتی حکم عدولی کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا،شوکت یوسفزئی کے مطابق جس نے تاریخ نہیں دی وہ آرٹیکل 6 مرتکب ہوگئے ہیں،پی ڈی ایم کی طرح گورنر خیبرپختونخوا کے وکیل بھی عدالت سے بھاگ گئے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے