سوات(مانند نیوز) گذشتہ روز گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سکول کبل میں پرائمری سکولوں کے ہیڈ ٹیچر میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ڈی ڈی او فضل خالق،ایس ڈی ای او اعظم خان،ایس ڈی ای او چارباغ محمد اسحاق،اے ایس ڈی ای او سعید احمد،ملک فضل ربی خان،سید محمد،ایپٹا ضلع سوات صدر علی روان،پرنسپل جی ایچ ایس ایس احمد سلطان،وائس پرنسپل عبد الرؤف،ایپٹا تحصیل کبل صدر فضل احدسمیت تحصیل کبل اور تحصیل چارباغ کے پرائمری سکولوں کے ہیڈ ٹیچرز نے شرکت کی اجلاس کا مقصد تعلیمی سال 2023کے آغاز پر ان تمام اہداف کا جائزہ لیا گیا جس پر عمل پیرا ہوکر نونہالان قوم کو مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار کیا جاسکے اس موقع پر ڈی ڈی او فضل خالق اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے تعلیم کے اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ اقوام کی ترقی کا راز تعلیم میں مضمر ہے جن اقوام نے تعلیم میں ترقی کی ہے وہ آج پوری دنیا پر حکمرانی کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ نئے سال کے آغاز پر ایک نئے جذبہ،لگن اور انتھک محنت کے بدولت وہ تمام اہداف حاصل کئے جائیں گے جو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو انہوں نے مزید کہا کہ استاد کا پیشہ پیغمبرانہ ہے جس کی پوری دنیا میں عزت و احترام کیا جاتا ہے لہذا ہماری پوری زمہ داری بنتی ہے کہ ہم نئی نسل کو بہتر تعلیم کے ساتھ ساتھ بہترین تربیت بھی فراہم کریں تاکہ معاشرے کے لئے مفید افراد تیار کرکے خوشحالی لائے جاسکے انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں کا معیار کافی بہتر ہوچکا ہے جہاں پر اعلی کوالیفائیڈ اساتذہ کرام کے علاوہ تمام تر بنیادی سہولیات فراہم کی گئیں ہیں لہذا اساتذہ کرام اپنے اپنے علاقوں میں آگاہی مہم کے ذریعے لوگوں کو آگاہ کریں اور تمام قابل ادخال بچوں کو سکولوں میں داخل کراکر شرح خواندگی سو فیصد تک پہنچانے میں اپنے حصے کا کردار اداکریں ڈی ڈی او فضل خالق نے تمام ہیڈ ٹیچرز کو ہدایت جاری کی کہ وہ اپنے سکولوں کے تمام ریکارڈ کو اپٹ ٹو ڈیٹ رکھا کریں انہوں نے واضح کیا کہ ہم سب ملازم ہیں اور ہمارا ایک ہی مقصد ہے بہتر تعلیم و تربیت کے بدولت اس ملک و قوم کو ترقی کے راہ پر گامزن کرنا ہے۔