پبی( مانند نیوز ) مردان تعلیمی بورڈ کے ملازمین کی ہڑتال دوسرے دن بھی جاری۔28 اپریل کو میٹرک کے امتحانات کا بائیکاٹ کا اعلان چئیرمین بورڈ سیاسی بنیادوں پر ڈیپوٹیشن پر تعینات دونوں افسران کو فارغ کرنے کے احکامات جاری کریں ورنہ 7اپریل سے غیر معینہ مدت تک دفاتر کی تالہ بندی کی جائے گی اور بروز جمعہ 7 اپریل کو چئیرمین بورڈ کے دفتر کے سامنے ایک عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان اور افتخار علی یوسفزء صدر مردان بورڈ نے احتجاجی ملازمین کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا۔کہ ہم تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے خل کرنا چاہتے ہیں لیکن چئیرمین بورڈ ملازمین کیپروموشن میں لیت ولعل سے کام لے رہے ہیں۔اور ڈیپوٹیشن پر دو افسران جو رولز ریگولیشن اور سیاسی بنیادوں پر مردان بورڈ میں تعینات کئے ہیں۔جس سے بورڈ ملازمین کیپروموشن روک گئے ہیں۔کیونکہ بورڈ کے کلینڈر کے ایکٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق یہ دونوں پوسٹ بورڈ کے ملازمین کا حق ہے۔اگر 6 اپریل تک ڈیپوٹیشن پر تعینات الیگل ملازمین کو فارغ نہ کیا گیا۔تو 7 اپریل بروز جمعہ کو چئیرمین بورڈ کے آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔اور غیر معینہ مدت مردان بورڈ میں مکمل تالہ بند اور قلم چھوڑ ھڑتال ہوگا۔اور 28 اپریل کو میٹرک کے امتحانات کا بھی مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا۔اور ان کی تمام تر ذمہ داری چیئرمین بورڈ پر عائدہوگی۔