پبی( نما ئندہ مانند ) رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ شروع۔ بازاروں، شاہراہوں، مساجد، مدارس، امام بارگاہوں کے لیے سیکورٹی پلان تشکیل۔گنجان آباد بازاروں میں لیڈیز پولیس سمیت سفید پارچات میں پولیس اہلکاروں تعینات۔ڈیوٹی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔قیام امن کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نو شہرہ ناصر محمود کا منعقدہ میٹنگ میں افسران سے بات چیت کانفرنس روم پولیس لائن نوشہرہ میں رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کے شروع ہوتے ہی بازاروں میں عید شاپنگ کے رش، پرسکون ماحول میں عبادات کا تسلسل قائم رکھنے کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ضلع بھر کے سرکل افیسرز، SHOs, انچارج چوکیات، بیٹ افسران، انچارج ٹریفک نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے جملہ افسران کو سختی سے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عید کی آمد آمد ہے بازاروں میں رش ہوگا۔پیدل گشت بڑھائیں، لیڈیز پولیس کے ساتھ ساتھ سفید پارچات میں پولیس اہلکار تعینات کریں اس کے ساتھ ساثھ اپنی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے مساجد،مدارس،امام بارگاہوں کی سیکورٹی کا خاطر خواہ انتظامات کریں۔ تاکہ عوام پر سکون ماحول میں اپنی عبادات اور عید شاپنگ کرسکیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ڈیوٹی میں غفلت برداشت نہیں کیجائیگی۔امن و امان برقرار رکھنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں