پشاور ( مانند نیوز) غیر سرکاری تنظیم ساتھ سب کا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن مردان کے تحت سینکڑوں نادار اور مستحق خاندانوں میں رمضان فوڈ پیکجز تقسیم کئے گئے،اس حوالے سے ساتھ سب کا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن مردان کے بانی ڈاکٹر ایمل مہمند اورچئیر مین تیمور خان نے سفید پوش خاندانوں میں آٹا، چاول،گھی،دالوں اوردیگر اشیاء پر مشتمل فوڈ پیکجز تقسیم کئے، ڈاکٹر ایمل مہمند کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک معاشرے کے مستحق افراد کا دکھ درد بانٹنے اورانھیں خوشیوں میں شامل کرنے کا درس دیتا ہے۔ساتھ سب کا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے تحت ہرسال رمضان کے مبارک مہینے میں ملک بھر کے غریب اور مستحق خاندانوں میں فوڈ پیکجز تقسیم کرنے کا اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ معاشرے کے اس محروم اور نادار طبقے کو بھی رمضان کی خوشیوں میں شریک کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کیساتھ کھڑے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے