مردان(مانند نیوز)ای پی آئی کوآرڈینیٹر مردان ڈاکٹر امتیاز علی نے کہا ہے کہ ہیضہ ایک متعدی بیماری ہے جو پانی اور خوراک میں پائے جانے والے بیکٹیریا کے ذریعے پھیلتی ہے جسے ‘ویبرو کولرا’ کہتے ہیں۔ ہیضہ شدید اسہال کا سبب بنتا ہے، موسم گرما میں غذا کی لاپروائی اور گندے پانی کے سبب اس مرض میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ جن لوگوں کا ہاضمہ کمزور ہوتا ہے وہ اس بیماری میں جلدی مبتلا ہوتے ہیں۔ چھوٹے بچے بھی ہیضہ سے جلد متاثر ہوتے ہیں۔ اگر مریض کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو وہ بے حد نڈھال ہو جاتاہے۔ ہیضے کے مریض کو فوری طورپر جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنا بے حد ضروری ہوتا ہے جس کے لئے اس کو نمکیات والے محلول پلانا مفید ہوتا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل پرخو ڈھیری تخت بھائی میں مختلف بیماریوں سے بچاو کے حوالے منعقدہ آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،سیشن سے پی ای آئی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر صباون خان،ڈی ایچ سی ایس او کامنیٹ بخت زمان ای پی آئی ایف ایس وی طارف خان نے بیماریوں کے بارے میں آگاہی دی،آگاہی سیشن میں علاقے کے علما کرام، منتخب بلدیاتی نمائندگان،سکول اساتذہ،طلبہ،مختلف سیاسی پارٹیوں کے کارکنوں اور علاقے کے عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت۔ ڈاکٹروں نے علاقہ عمائدین پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ والدین اپنے بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس مکمل کرائیں تاکہ وہ ان موذی امراض سے محفوظ رہ سکیں۔ حفاظتی ٹیکہ بچوں میں بیماریوں جس میں پولیو،کالا یرقان،کالی کھانسی،گردن توڑ بخار،تشنج‘خناق،نمونیہ‘تپ دق‘اسہال،خسرہ‘روبیلا شامل ہیں۔ڈاکٹروں نے ڈینگی بخار اور کرونا وائرس سے بچاو کیلئے بھی آگاہی دیتے ہو ئے کہا کہ ڈینگی بخار وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے اور اس وائرس کو پھیلانے میں ‘ایڈیس ایگیپٹی’ مچھر اہم کردار ادا کرتا ہے. اس مچھر کی پہچان یہ ہے کہ اس کے جسم پر سفید اور کالی لکیریں ہوتی ہیں اور یہ دوسرے مچھروں سے عموما بڑا ہوتا ہے. یہ مچھر صبح اور شام کے وقت کاٹتا ہے. ڈینگی بخار کو ”ریڑھ کی ہڈی کا بخار” بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس کی نشانیوں میں جوڑوں اور پٹھوں میں شدید درد، آنکھوں کے پیچھے درد، سر درد، بخار اور جسم پر سرخ نشانات بننا شامل ہیں۔پروگرام کیآخر میں شرکاء میں حفظان صحت کی کٹس بھی تقسیم کی گئیں