بٹ خیلہ (مانند نیوز) سابق وزیر اعظم عمران خان کے گرفتاری کے خلاف ضلع ملاکنڈ کے تحصیل بٹ خیلہ اور درگئی میں کارکنوں کی طرف سے احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہی، کارکنوں نے پل چوکی انٹر چینج، جی ٹی روڈ اور درگئی میں دوسرے دن بھی رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹائر جلا کر احتجاج کیا، اور عمران خان کی گرفتار ی کے خلاف نعرے بازی کی،احتجاج کے دوسرے دن سابق منتخب ممبران جنید اکبر اور شکیل خان ایڈوکیٹ احتجاج میں موجود نہیں تھے جن کے بارے میں کارکنوں کا کہنا تھا کہ وہ اسلام اباد میں احتجاج کرنے کے لیے گئے ہیں، موٹروے ٹول پلازہ جلانے کی واقعہ کا ایف آئی آر تاحال درج نہیں ہوا، اس حوالے سے متعلقہ لیوی پوسٹ اہلکاروں کا کہنا تھا کہ موٹروے حکام نقصان کا تخمینہ لگاکر جب بھی مراسلہ بھیج دیں گے تو ایف آئی آر درج ہوگی تاہم ابھی تک موٹروے حکام کی طرف سے مراسلہ موصول نہیں ہوا ہے۔