بریکوٹ(ریاض احمدسے) ملک میں جاری شورش اور احتجاجی دھرنوں نے بریکوٹ کے کاروباری زندگی پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔بریکوٹ بازار کے مختلف کاروبار نہ ہونے کے برابر ہے ایک طرف روز انہ کی بنیاد پر مہنگائی جبکہ دوسری طرف کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے بڑے بڑے کاروباری حضرات دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔سابق وزیر اعظم پاکستان و چیر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے گرفتار ی کے بعد جو احتجاجی دھرنے و توڑ پھوڑ ہوئے اور ملک میں غیر یقینی صورت حال کا اثر ہر کاروباری طبقے پر ہے۔ کسی بھی و قت حالات مزید خراب ہونے کے خدشہ کے پیش نظر بازارو ں میں رش نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے کاروباری زندگی تقریباً معطل ہو چکی ہے۔تاجر برادری کے ذرائع کے مطابق ملک خداد اد میں ایک بحران سے عوام نبردازما ہوتے ہیں جبکہ دوسرا،تیسرا اور نہ ختم ہونے والے بحرانوں کا سلسلہ شروع ہوجاتاہے۔اگر ملک کو سیاسی بحرانوں سے بروقت نہ نکالا گیا تو خدشہ ہے کہ ان کے اثرات یہاں کے کاروباری زندگی کو مزید بحرانوں کا سبب بنے اور یہاں پر مہنگائی،بدامنی اور غیر یقینی صورت حال ہوگا۔یہاں کے تاجر برداری نے تمام سیاسی قائدین سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ تما م سیاسی پارٹی قائدین باہمی مشاورت سے موجودہ سیاسی بحران کو سیاسی طور پر حل کرکے ملک کو تباہی سے بچائیں اگر بروقت اس مسلے کا حل نہ نکالا گیا تو ملک کی بقاء اور عوام کے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا جن کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔