سخاکوٹ (مانند نیوز) لیویز تھانہ درگی ملاکنڈ کے حدود میں لیویز تھانہ درگی کے انچارج صو بیدار سیف الرحمن خان اپنے ٹیم محرر علی رحمت، محرر عمر علی، محرر گل فراز، محرر ساجد خان محرر افضل خان، محرر روہیل خان بمہ دیگر لیویز نفری کے ہمراہ صوبیدار میجر ملاکنڈ لیویز فورس اور اسسٹنٹ کمشنر تحصیل درگی شہباز خان درگی کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ /کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز شہاب محمد خان کے ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ آیند سٹرائیک اپریشن شروع کی جس کی تحت لیویز نے چرس 50 گرام ، ائس26 گرام ہیروئن376 گرام، سرچ اپریشن کے دوران مشتبہ افراد سمت اسلحہ نمائش کے مرتکب ملزمان کوبھی گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 14 عدد پستول، 2 عدد کلاشنکوف، 5 عدد بندوق، 130 دانہ کارتوس مال مسروقہ کی برآمدگی میں 3 عدد موٹرسائیکل، 2 عدد بیٹریاں، 2 عدد واٹر پمپس، جبکہ قتل اقدام قتل جرم 302کے سنگین مقدمات میں مطلوب 6 اشتہار ی ملزمان جن میں 1996، 2011،2016اور 2017 تھانہ درگی کو مطلوب تھے بھی گرفتار کر لیا گیا ہے صوبیدار لیویز تھانہ درگی سیف الرحمن نے میڈ یا کوبتا یا کہ یہ سرچ اپریشن ڈپتی کمشنر ملاکنڈ /کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز شہاب محمد خان کے سپیشل ہدایت پر ہم نے اپنے افسران بالا کی قیادت میں شروع کی ہے کہ یہاں پر امن وامان کے فضا پہلے سے بیتر قائم ہوجا یے کیو نکہ عوام کو تحفظ فراہم کرنا انتظامیہ کے اولین ترجیحات میں شامل ہے تاکہ شریف اور کاروباری شخصیات اپنے کاروبار بخیر کسی رکاوٹ زندگی بسر کرے لیکن علاقے کے مشران پر بھی یہ زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ اپنے علاقے کے خاطر تعاون جاری رکھے انھوں نے کہا کہ یہ سرچ آپریشن ان منشیات فروشوں، قمار بازوں ،اسلحے کی نمائش کرنے والوں اور اشتہاریوں کے خلاف جاری رہے گی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے