ڈیرہ اسماعیل خان(مانند نیوز)وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی خصوصی ہدایت پر گومل یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس اور شعبہ تعلقات عامہ کے باہمی اشتراک سے ڈیرہ کے صحافیوں کیلئے پہلا جرنلسٹ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد 22سے 23مئی 2023ء تک ہوگاجس میں ڈیرہ اسماعیل خان کے تمام پرنٹ، الیٹرانک اور سوشل میڈیا کے صحافی شرکت کررہے ہیں۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر وسیم خان کی سربراہی میں گومل یونیورسٹی کے شعبہ صحافت میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئر مین شعبہ صحافت ڈاکٹر محمد عمران خان ، پبلک ریلیشن آفیسر راجہ عالم زیب ،ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن قائداعظم کیمپس زاہد کامران،گیم سپروائزرنزاکت علی سمیت ٹورنامنٹ میں شرکت کرنیوالے صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ ڈاکٹر وسیم خان نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی خصوصی ہدایت پر منعقد کیا جا رہا ہے کیونکہ صحافی اپنے علاقے کی مثبت عکاسی اور مسائل کے حل کیلئے دن رات اپنے کاموں میں مصروف ہوتے ہیں اور اس طرح کی مثبت اور صحت مندانہ سرگرمیوں سے صحافیوں کے ذہنی اور جسمانی صحت کیلئے سود مند ہوتی ہیں۔ ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر وسیم خان نے تمام صحافیوں کو ٹورنامنٹ قوانین کے اور ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کو دو مختلف پولز میں تقسیم بھی کیا۔