پشاور(مانند نیوز ڈیسک)خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کا 14 واں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس پشاور میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سردار خان کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں چیئرمین ایچ ای سی اسلام آباد کی نامزد نمائندہ،خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کےڈائریکٹر کیوای سی محمد شاہ دین، ٹریژرر حافظ اسماعیل خان، رجسٹرار محمد رشاد خٹک، سربراہ شعبہ کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سٹڈیز ڈاکٹر محمد انور مروت، ڈپٹی رجسٹرار میٹنگز عبدالسلام، کنسلٹنٹ فنانس یونیورسٹی آف ہری پور اکبر خان سمیت دیگر اراکین حکومت خیبر پختونخوا کے فنانس ڈیپارٹمنٹ پشاور اور ایچ ای ڈی پشاور کے نامزد ممبران اورخوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کے ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ فرید جلال نے بھی شرکت کی۔اجلاس کا بنیادی ایجنڈا خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کے مالی معاملات پر غور و خوض کرنا اور مالی سال 2022-23 کے نظرثانی شدہ بجٹ کے ساتھ 2023-2024 کے بجٹ کے تخمینوں کیلئے سنڈیکیٹ کو سفارشات مرتب کرنا تھا۔ جس کا مقصد یونیورسٹی کی پائیدار ترقی کے لیے موثر مالیاتی منصوبہ بندی اور وسائل کی حصول کو یقینی بنانا ہے۔ اس ضمن میں جاری کردہ یو نیورسٹی کی ایک پریس ریلیز کے مطابق ایف اینڈ پی سی کےممبران نے یونیورسٹی کی تعلیمی اور انتظامی ضروریات کے ساتھ ساتھ موجودہ معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے بجٹ تجاویز کا جائزہ لیااور مالیاتی پہلوؤں پر غور کے بعد تجاویز کو حتمی شکل دیدی، کمیٹی نے یونیورسٹی کے وسائل کی تقسیم کو بہتر بنانے کیلئے شفارشات مرتب کیں۔خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سردار خان نے ایف اینڈ پی سی کے تمام ممبران کی فعال شرکت اور گرانقدر تجاویز پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے یونیورسٹی کے طویل مدتی اہداف کے حصول کے لیے دانشمندانہ مالیاتی انتظام اور شفاف فیصلہ سازی کے عمل کی اہمیت پر زور دیا۔فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے اجلاس کی تیار کردہ سفارشات کو اب یونیورسٹی سنڈیکیٹ کو بھجوایا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے