بریکوٹ(مانند نیوز) پاکستان تحریک انصاف پر 9مئی کے جلسوں،جلوسوں،جلاؤ گھیراؤں کے بعد مسلسل دباؤ میں رہی ہے اورہر دن گذرنے کے بعد اس میں اضافہ ہورہاہے۔اس امتحان میں پارٹی کارکن کافی حد تک کامیاب رہے ہیں مگر ممبران اسمبلی چند ایک کے علاوہ مکمل طور پر ناکام رہے ہیں۔سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان کئی دنوں سے غائب ہیں جبکہ سابق ممبر قومی اسمبلی سلیم الرحمان،ممبر صوبائی اسمبلی عزیزاللہ خان گران،سابق ڈیڈک چیرمین فضل حکیم خان،سابق وزیر زراعت و لائیوسٹاک محب اللہ خان،سابق ممبر صوبائی اسمبلی میاں شرافت علی نے تین ایم پی او کے تحت گرفتاری سے بچنے کے لئے عدالت سے بی بی اے اس شرط پر لی کہ وہ پارٹی کے کسی بھی جلسے و جلوس میں شرکت نہیں کریں گے۔عدالت نے ان کی بی بی اے کو 6جون تک توسیع دی۔سوات کے بے شمار کارکنوں اور عہدیداروں پر بھی مختلف تھانوں میں ایف آئی آر درج ہیں وہ بھی گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش ہیں۔کارکن اکیلے میدان میں مقابلہ کررہے ہیں جبکہ دس سال تک حکمرانی کے مزے لینے والے پہلے ہی گیند پر آوٹ ہوگئے۔سوات کے واحد سابق وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے پارٹی کے ساتھ دینے اور عمران خان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے کو ترجیح دیتے ہوئے جیل جانے کو پسند کیا اوردس دن جیل میں گذار کررہا ہوگئے۔رہائی کے بعد پارٹی کارکنوں نے ان کا پرتباک استقبال کیا۔اس کے علاوہ سابق ایم این اے ڈاکٹر حید ر علی جو کہ اے این پی سے پی ٹی آئی میں شامل ہوئے۔ایک دفعہ پی ٹی آئی سے ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہو گئے جبکہ دوسری مرتبہ ایم این اے کے سیٹ پر جیت گئے۔پارٹی کارکن اپنے ممبران اسمبلی کے اس عمل پر سخت غم وغصے کا اظہار کررہے ہیں کہ نشیب و فراز زندگی کا حصہ ہے ممبران اسمبلی نے جو عمل اس کٹھن وقت میں پارٹی اور کارکنوں کے ساتھ کیا وہ انہیں زیب نہیں دیتا۔اس وقت تمام ممبران اسمبلی کے موبائیل نمبر ز بند پڑے ہیں اور سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا زیر زمین چلے گئے ہیں ان کا کوئی پتہ نہیں کہ وہ کہاں ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق اگر انشاء اللہ پارٹی اس بحران سے نکل گئی اور عام انتخابات کے لئے راہ ہموار ہوئی تو ان کا پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہوگی۔پارٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سابق ممبران اسمبلی میں زیادہ تر اپنی وفاداریا ں تبدیل کریں گے اور دوسرے پارٹیوں کے لئے اڑان بھریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے