پشاور(مانند نیوز ڈیسک)پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے 5 رہنمائوں کی گرفتاری کا حکم نامہ معطل کردیا۔پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے سابق صوبائی وزیر انور زیب اور اجمل خان سمیت پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے 5 افراد کی گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔درخواست گزاروں پر مظاہروں کے دوران توڑ پھوڑ کا الزام تھا اور ڈی سی باجوڑ نے توڑ پھوڑ کے الزام میں 3 ایم پی او کے تحت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست گزار پر امن شہری ہیں اور پی ٹی آئی سے تعلق کی بنیاد ان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے، ابھی تک درخواست گزاروں کو ایف آئی آر بھی حوالے نہیں کی گئیں۔عدالت نے گرفتاری کا حکم معطل کرتے ہوئے سماعت 30مئی تک ملتوی کر دی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے