اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے عمران خان سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فواد چوہدری نے پی ٹی آئی اور عمران خان کا ساتھ چھوڑنے کا اعلان کیا۔انہوں نے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے چکا ہوں، عمران خان سے راہ جدا کرلی ہے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ میں فی الحال سیاست سے الگ ہو رہا ہوں، 9 مئی کے واقعات کی غیر مشروط مذمت کرتا ہوں۔یاد رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا تھا کہ بطور ترجمان پی ٹی آئی سمجھتا ہوں 9 مئی کے واقعات انتہائی قابل شرم تھے۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ پاک فوج ہے تو پاکستان ہے اور اسی نکتہ نظر کو سامنے رکھ کر ہمیں اپنی پالیسیاں بنانی چاہئیں۔اگلے ہی روز اہلیہ حبا چوہدری نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے شکوہ کیا تھا کہ وہ فواد چوہدری، ملیکہ بخاری، مسرت چیمہ اور جمشید چیمہ کا نام لینا بھول گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے