بٹ خیلہ (مانند نیوز)سوات موٹر وے ٹول پلازہ توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ اور لوٹ مار کی الزام میں گرفتار سابق صوبائی وزیر شکیل خان ایڈوکیٹ کو دیگر پانچ ساتھیوں سمیت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیش کردیا گیا، عدالت نے گرفتار ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ملاکنڈ لیوی کے حوالے کردیا، مقدمہ میں اب تک 33 ملزمان گرفتار ہوئے ہیں، تفصیلات کے مطابق 9 مئی کو پی ٹی ائی ملاکنڈ کے کارکنوں نے احتجاج کے دوران سوات موٹرے وے ٹول پلازہ کو آگ لگاکر جلا دیا جبکہ بعض شرپسندوں نے انٹرچینج میں موجود قیمتی اشیاء کو لوٹ کر ساتھ لے گئے، موٹروے حکام نے لیوی پوسٹ الہ ڈھنڈ میں ایف آئی آر درج کرکے ساڑھے چھ کروڑ روپے نقصان کا تخمینہ لگایا ہے ایف آئی آر میں دیگر دفعات کے علاوہ دہشت گردی ایکٹ سیون اے ٹی اے بھی شامل ہے، لیوی اہلکاروں نے مقدمہ میں سابق صوبائی وزیر شکیل خان اور ان کے ساتھیوں ضلعی جنرل سیکرٹری مقبول خان، جمال خان، اعجاز خان، امتیازخان اور شہاب غنی کوڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملاکنڈ محمد اقبال خان کے عدالت میں پیش کرکے چودہ دن جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے دو روزہ ریمانڈ منظور کرکے ملزمان کو لیوی کے حوالے کردیا، احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر شکیل خان نے کہا کہ پارٹی چھوڑنے کے لیے ان پر کوئی پریشر نہیں اور نہ سے کسی نے رابطہ کیا ہے حقیقی آزادی کے جنگ لڑنے کے لیے ان کے حوصلے بلند ہے، جو لوگ پارٹی چھوڑرہے ہیں وہ تحریک انصاف کے نظریاتی ورکر نہیں بلکہ لوٹے ہیں کمزور دل لوگ ہیں جو معمولی دباؤ برداشت نہیں کرسکتے، ہم اخری دم تک لڑیں گے یہ جتنے چاہے گرفتاریاں کریں ہم عمران خان کے ساتھ اخری دم تک کھڑے رہینگے، الزامات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہم جلاؤ گھیراؤ کی مزمت کرتے ہیں جو لوگ اس میں ملوث ہے ان کے خلاف کاروائی کی جائیں مگر اس کے لیے غیر جانبدارجوڈیشلی انکوائری ہمارا مطالبہ ہے پی ٹی آئی کے کارکن دہشت نہیں، ملک میں اس وقت غیر اعلانیہ ڈکٹیر شپ ہے مارشل لا ہے ایمپورٹیڈ حکومت اور اس کے سہولت کار گراؤنڈ ریلٹی سے ناواقف ہے لوگ ان سے نفرت کرتے ہیں اور آج بھی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے