مردان(مانند نیوز) غیر سر کاری تنظیم پارٹ آرگنائزیشن مردان کے چئیر مین فیاض الاسلام نے کہا ہے کہ انسانی صحت کی بقا کے لئے صفائی انتہائی ضروری ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسلام نے صفائی کو ایمان کا حصہ قرار دیا ہے۔ ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے عملہ شہر کی صفائی ستھرائی کے لئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے،مقامی عمائدین سیاسی کارکنان اور سوشل ورکرز کو مل کر مردان کے شہری علاقوں کو کچرے سے پاک کرنے میں اپنا کردار ادا کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارہوتی مردان میں واٹر اینڈ سینیٹشن سروسز کمپنی مردان کے ڈپٹی منیجر کسٹمر ریلیشنز راحت اللہ اور بہترین خدمات کی فراہمی پر ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے سٹاف کو خراج تحسین پیش کرتے ہو ئے کیا، ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے عملے نے چک ہوتی اور پارہوتی میں گھر گھر سے کچرا اٹھانے اور صفائی ستھرائی آپریشن کیا اور نالیوں کی صفائی کیلئے جدید مشینری بھی استعمال کی، فیاض الاسلام نے کہا کہ پارٹ آرگنائزیشن کا مقصد شہریوں کو صاف ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور اس کے لئے واٹر اینڈ سینیٹشن سروسز کمپنی کے ساتھ تعاون کریگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے