سوات(مانند نیوز) ضلعی انتظامیہ سوات نے غیر قانونی بس اڈوں کے خلاف بھرپور کاروائی شروع کر دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ خان وزیر کی ہدایت پر ٹریفک مجسٹریٹ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرمنیر احمد خان حلیم زئی کی سربراہی میں ایک ٹیم نے سروے کے دوران شناخت کیے گئے مینگورہ بائی پاس پر قائم چھ غیر قانونی بس اڈوں کو سیل کر دیا ہے۔ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی شاہ جمیل، تحصیل میونسپل آفیسر نثار خان یوسفزئی اور ٹریفک پولیس اور لیویز فورس کے اہلکاروں نے مشترکہ کارروائی میں حصہ لیا۔ ٹریفک مجسٹریٹ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرمنیر احمد خان حلیم زئی کا کہنا ہے کہ محتاط منصوبہ بندی اور کوآرڈینیشن کے ساتھ کیے گئے اس کارروائی کا مقصد غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنا اور علاقہ میں امن و امان برقرار رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی آڈے نہ صرف عوامی تحفظ کے لیے خطرہ ہیں بلکہ شہر کے اندر ٹریفک کی روانی میں خلل و دیگر پریشانیوں میں بھی حصہ ڈالتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے