جمرود(نمائندہ مانند )ضلع خیبر میں بلدیاتی نمائندوں پر مشتمل متحدہ آزاد پینل جمرود کے ممبران کا اجلاس پینل کے صدر و این سی 2چیئرمین شاہد خان آفریدی منعقد ہوا جسمیں کثیر تعداد میں پینل کے ممبران کونسلرز و چیئرمینان نے شرکت کیں۔اجلاس میں بلدیاتی نمائندوں کو درپیش مسائل پر غور کیا گیا،اس موقع پر بلدیاتی نمائندوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومت کی طرح موجودہ حکومت بھی بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ سوتیلے ماں جیسا سلوک کر رہا ہے،اور بلدیاتی سسٹم کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہا ہے،انہوں نے کہا کہ گورنر خیبر پختونخوا آل ان آل ہیں جنہوں نے شروع میں بلا تفریق بلدیات کے لئے اعلانات کئے تھے لیکن ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود بھی قبائلی بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز نہیں ملے اور نہ ہی ابھی تک چیئرمینان کے لئے دفاتر کا بندوست ہوا ہے، جسکی وجہ سے عوام بھی اپنے بلدیاتی نمائندوں کے پیچھے اِدھر اُدھر کے ٹھوکرے کھا رہے ہیں۔اس موقع پر انکا مزید کہنا تھا کہ ضلع خیبر کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ پشاور میں بیٹھا ہے جس کے پاس خیبر سے پشاور جانا مشکل ہے۔اجلاس میں وزیراعلی خیبرپختونخوا اور گورنر خیبرپختونخوا سے پر زور مطالبہ کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنر خیبر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ خیبر اور خیبر کے جتنے بھی سرکاری محکمے ضلع خیبر سے باہر ہیں انہیں فوری طور پر ضلع خیبر منتقل کئے جائیں ورنہ بھرپور احتجاج کرینگے۔