اسلام آباد(مانند نیوز)پاکستان تحریک انصاف مالی بھران کا شکار ہو گئی، جس کی وجہ سے ملازمین کو تنخواہیں نہیں مل رہیں اور اس سلسلے میں جاری ہونے والے چیکس بھی باؤنس ہونے لگے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی عہدے داروں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے اور عہدوں سے استعفوں کے بعد پارٹی کے مالیاتی ڈھانچے کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔پارٹی رہنماؤں کے مطابق ملک بھر میں پی ٹی آئی کے 9 ریجنل آفسز اور ڈسٹرکٹ آفسز میں ملازمین کو تنخواہ نہیں مل رہی۔ مرکزی قائدین کی پارٹی سے لاتعلقی کی وجہ سے گزشتہ 17دنوں میں پارٹی اکاؤنٹس سے ایک بھی چیک کلیئر نہیں ہوسکا۔پی ٹی آئی کے ذیلی 15 ونگز کے معاملات چلانے والے سیکڑوں ملازمین تشویش کا شکار ہیں۔پارٹی کا تھنک ٹینک بھی ناکارہ ہونے کے قریب پہنچ چکا ہے جب کہ پارٹی شہدا کے لیے جمع ہونے والی 5 لاکھ ڈالر سے زائد رقم بھی نہیں نکلوائی جاسکتی۔پارٹی کے ملک بھر میں جوائنٹ اکاؤنٹس ہیں، جنہیں چیئرمین عمران خان اکیلے آپریٹ کرنے کے اہل نہیں۔پارٹی چیک کلیئرنس کے لیے کم از کم 2 سگنیٹری ضروری ہیں۔ اکیلے عمران خان ان اکاؤنٹس کو آپریٹ کرنے کی اہلیت نہیں رکھتے۔ فنڈز کی قلت سے پارٹی کا سوشل میڈیا سیل بھی کمزور ہوچکا ہے اور گرفتاریوں کے خوف اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے مایوس ملازمین نے بھی کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما کے مطابق فنڈز کی قلت سے پیدا ہونے والی صورتحال پر عمران خان کو آگاہ کردیا ہے۔ اگر فنڈز موصول نہ ہوئے تو

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے