شانگلہ(مانند نیوز) ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کا نفاذ کا معاملہ۔ انجمن تاجران کے بعد مختلف تنظیموں کی جانب سے رابطہ تیز مرحلہ وار ڈویژن بھر میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو اکٹھا کرنے اور اضلاع کی سطح پر ایکشن کمیٹیوں کو کردار ادا کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے شروع۔ مختلف سیاسی جماعتوں۔ انجمن تاجران سمیت دیگر تنظیموں کا وفاقی حکومت اور حکومت خیبرپختونخوا سے سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کے ا نضمام کے وقت ہونے والے معاہدے کی پاسداری پر زور۔ جون کے شروع میں ڈویژن بھر میں غیر معمولی تحریک شروع ہونے کا امکان۔حکومتی اتحادی اور مرکز میں اقتدار کرنے والے ملاکنڈ ڈویژن سے منتخب نمائندوں کا امتحان شروع ہو گیا۔ڈویژن کے کوئی بھی فرد ٹیکس دینے کے متحمل نہیں ہیں۔ مسلسل قدرتی آفات،میلیٹینسی اور موجودہ حالات نے لوگوں کو معاشی اور اقتصادی طور پر مکمل کمزور کر دیا ہے اور ان لوگوں کی اس وقت ٹیکس دینے کو تیار نہیں۔ اس ڈویژن میں کوئی بڑی انڈسٹری نہیں اور لوگ معاشی طور پر انتہائی کمزور ہیں۔اس علاقے کے انضمام کے وقت حکومت پاکستان سے ہونے والے معاہدے کے حوالے سے لوگوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور انضمام کو بعد یہ علاقہ مزید مشکلات سے دوچار رہی۔بیشتر لوگ کہتے ہیں کہ معاہدہ سو سال کا ہوا تھا کہ یہ علاقے ٹیکس سے مکمل مستثنی ہوں گے اور ان کو دیگر سہولیات دی جائیں گی تاہم حکومت اس پر کوئی عمل درآمد نہیں کر رہی جس کی وجہ سے ملاکنڈ ڈویژن کے عوام شدید مایوسی کا شکار ہیں۔ سن دو ہزار سے ملک ڈویژن کے بیشتر علاقے شانگلہ سوات اور کوہستان مسلسل قدرتی آفات، حادثات اور معاشی مشکلات میں ہیں اور یہاں کے تاجر اور عام لوگ ٹیکس دینے کے متحمل نہیں۔ حکومت اپنے اس ارادے جواس ریجن میں ٹیکس کے خواہش مند ہے پہلے سوات کے انضمام کے وقت کیے گئے وعدوں کو پورا کرے اور بعد میں تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کیونکہ اس وقت ملاکنڈ ڈویژن کے عوام اس وقت شدید کشمکش اور غیر یقینی صورتحال میں ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے