شانگلہ(مانند نیوز) شانگلہ ضلع بھر کے سکولوں میں صفائی مہم جاری، ایجوکیشن آفیسرز اورنگزیب نے کہا ہے بہترین تعلیمی ما حول پیدا کرنے کیلئے پاک صاف ماحول اہم کردار ادا کر تی ہے، اسلئے تو دین اسلام میں صفائی نصف ایمان کے برابر لایا گیا ہے۔ وہ سیکرٹری تعلیم خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر کے سکولوں میں صفائی مہم کے موقع پر گورنمنٹ پرائمری سکول بوٹیال اور سسوبے میں اساتذہ و ملازمین سے بات چیت کر رہے تھے۔ اس موقع پر سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر فضل الہی اور اے ایس ڈی ای او پیر محمد بھی موجود تھے۔ انھوں نے کہا کہ صفائی شعائر اسلام میں سے ہے اور دین نے ہمیں پاک صاف رہنا سکھایا ہے جس کے بیش بہا فوائد ہیں۔ انھوں نے کہا گندہ ماحول لوگوں پر بوجھ ہوتا ہے اور سکولوں میں تعلیمی سلسلہ گندہ اور الودہ ماحول میں ممکن نہیں۔ انھوں نے کہا کہ عموما سکولوں میں صفائی کلاسفور ملازمین کر تے ہیں تاہم خصوصی مہمات صفائی اور صاف ماحول کے متعلق شعور اجاگر کرنین کیلئے بہت ضروری ہے۔ اس سے جملہ ملازمین او ر بچوں میں ماحول کو صاف رکھنے کیلئے اہمیت دلوں میں اجاگر ہوتی ہیں۔ انھوں نے پرنسپلز اور اساتذہ سے اس بارے میں کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ انھوں نے دیگر افسران کے ہمراہ کئی سکولوں کا خود دورہ کیا، عملی صفائی میں بذات خود حصہ لیا اور صفائی کی۔ اس موقع پر اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے دلچسپی لینے پر پرنسپلز، ہیڈ ماسٹرز، اساتذہ، کلاسفورملازمین اور سکاوٹ دستوں کا انہوں نے خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے