شانگلہ(مانند نیوز) شانگلہ میں جدید سہولیات سے آراستہ منصور ڈاکٹر ہسپتال الپوری کا باقاعدہ افتتاح۔ افتتاحی تقریب میں شانگلہ بھرسے ماہرین صحت سمیت علاقہ مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ضلع شانگلہ کے صحت حوالے سے انتہائی پسماندہ علاقوں میں شمار ہوتا ہے اور یہاں اب تک آپریشن نہیں ہوتے تھے اس کی وجہ سے شانگلہ کے سات لاکھ سے زیادہ آبادی شدید مشکلات سے دوچار تھی۔ شانگلہ کے صدر مقام الپوری میں قائم ہسپتال کی کی تعمیر اور اب جدید سہولیات سے یہاں شانگلہ کے عوام کو اس کے دہلیز پر صحت کی سہولیات فراہم ہو جائے گی۔یہاں کے لوگ پہلے یہاں صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری نہیں کرتے تھے۔منصور ڈاکٹر ہسپتال کا قیام کا فیصلہ یہاں کی عوام کی حقیقی خدمت کا جو رشید علی نے کیا جو باعث فخر ہے علاقے کی جانب سے اس ادارے کے ڈاکٹروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں شانگلہ میں ہر شعبے میں لوگوں پیسے لگاتے ہیں مگراس میں صحت کا شعبہ ایسا تھا کہ یہاں کوئی بھی اپنا سرمایہ لگانے کو تیار نہیں پہلی مرتبہ شانگلہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر الپوری میں منصور ڈاکٹر ہسپتال کے قیام عمل میں لایا گیا ہے اورمید کرتے ہیں کہ یہ سلسلہ جاری رہی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے شرکاء کو ہسپتال میں جدید سہولیات کے حوالے سے تفصیلی آگاہ ہے کی گئی۔۔