ہنگو(مانند نیوز)ٹل پبلک پارک میں بیوٹی فیکشن فنڈ سے ترقیاتی کام جاری ہے۔تقریباً دوسال سے جاری تزین و اراٸش پراجيکٹ سستی روی کا شکار رہا۔گزشتہ ایک عرصہ سے ناقص کام کی وجہ سے تحصيل کونسل کی جانب سے سٹے لیا تھا۔ایکسیٸن سی & ڈبلیو ضلع ہنگو کی یقین دہانی پر ایک مرتبہ پھر سے بچوں کے کھیل کود کیلٸے سامان لگانے کا کام شروع ہوگیا۔تحصيل چیٸرمین مفتی عمران محمد اور ٹی ایم او شفیل خان نے جاری ترقیاتی کام کا معاٸنہ کیا معاٸنہ کے دوران تحصيل میٸر مفتی عمران نے ٹھیکدار کو صحیح معنوں میں کام کرنے کی ہدایات جاری کیٸے۔اور ٹی ایم اے سٹاف کو کھیلوں کے سامان کی ذمہ داری کیساتھ حفاظت کرنیپرزوردیا۔انکا کہناتھا کہ ٹھیکدار کی غفلت اور سستی روی کی وجہ سے دوسال میں ٹل پبلک پارک پر بیوٹی فیکشن کام پورا نہ ہوسکا اب چونکہ ایکسین سی اینڈ ڈبلیو کی یقین دہانی پر دوبارہ کام شروع کیا گیا۔اس سے علاقے کے بچوں کو تفریحی ماحول پیدا کرنے میں مدد ملیگی۔انہوں نے پارک انتظاميہ کو سختی سے صفاٸی اور نگرانی کی ہدایت دیدی۔