ہنگو(مانند نیوز) ہلال احمر پاکستان کی انسانیت کے لئے خدمات فلاحی اداروں کے کیے قابل تقلید ہیں، حالت جنگ ہو یا سیلاب و زلزلہ ہر نازک مرحلے میں ہلال احمر نے اپنے وسائل پیش کیے ہیں، ضلع ہنگو میں معزور افراد کی بحالی کے لیے ہلال احمر بہترین انداز میں کام کر رہی ہے، خصوصی افراد کی سہولت کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ہربدھ کو ڈسٹرکٹ ایسیس منٹ بورڈ کی میٹنگ کا انعقاد ہو تا ہے تاکہ معزور افراد کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جا سکیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ سوشل ویلفئیر افیسر بلال آفریدی، ہلال احمر پاکستان ضلع ہنگو کے کوارڈینیٹر ایوب خان، اور دیگر نے ہلال احمر پاکستان ہنگو کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈپٹی کوآرڈینیٹر فہیم خان، صحافیوں اور ضلع بھر سے ہلال احمد کے ممبران اور لوکل باڈی سیکٹریز نے شرکت کی۔۔اجلاس میں کوارڈینیٹر ایوب خان نے ہلال احمر پاکستان ضلع ہنگو کی سرگرمیوں کے بارے میں شرکا کو بریف کیا۔اپنے خطاب میں ایوب خان نے کہا کہ ہلال احمر پاکستان بلا تفریق علاقہ، رنگ اور مزہب انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے، حالت جنگ ہو یا نا گہانی آفات کا موقعہ ہلال احمر نے انسانیت کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بھر پور یکسوئی اور جزبے سے خدمات پیش کی ہیں۔اور بالخصوص ان پھٹے مواد کے پھٹنے سے معزور ہونے والوں کی بحالی اور مصنوئی آعضا کے ذریعے انہیں کار امد شہری بنانے کے اقدامات زور و شوع سے جاری ہیں۔ڈسٹرکٹ سوشل ویلفئیر افیسر بلال آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ہنگو میں سات ہزار سے زائد معزور اور سپیشل پرسنز کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے جن میں سے اکثریت کو شفاف انداز میں ویل چئیرز، ٹرائی سائیکلز اور دیگر سامان فراہم کیا گیا ہے اس کے علاوہ اسپیشل افراد کے لیے متعدد منصوبہ جات بھی شروع کیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال ہنگو میں ہر بدھ ڈسٹرکٹ ایسیس منٹ بورڈ کا اجلاس بھی یوتا ہے اور معزور افراد کے مسائل بھی ون وںڈو اہریشن کت ذریعے حل کیے جاتے ہیں، بلال خان آفریدی نے ہلال احمر پاکستان ہنگو کیبتوسط سے ہنگو کے عوام کو پئغام دیا ہے کہ وہ خصوصی افراد کے اندراج اور دیگر مسائل کے حل کے لیے سوشل ویلفئیر آفس تک ان کی رہنمائی کریں تاکہ ان کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اس موقعہ پر ہلال احمر ہنگو کی ٹیم اور شرکاء کے درمیان سوالا جوابا نشست کا بھی اہتمام کیا گیا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے