ہنگو(مانند نیوز)اورکزئی کی تین اقوام کا جرگہ آزاد امیدوار قومی اسمبلی حافظ عبدالہادی اورکزئی کی حمایتکا اعلان، اورکزئی قبائل کی ترقی اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے عبدالہادی اورکزئی کے عزائم ہمارے لیے باعث تقویت ہیں، عام انتخابات میں عبدالہادی اورکزئی کی کامیابی اورکزئی ڈسٹرکٹ کی ترقی اور خوش حالی کا محرک بنے گی، حاجی عزت گل،مفتی حشمت اور دیگر قومی عمائدین کا جرگے سے خطاب۔تفصیلات کے مطابق اورکزئی سنٹرل کی تین اقوام مشتی، عیسی خیل، اور شیخان کا گرئینڈ جرگہ ہوا جس میں حاجی عزت گل،مفتی حشمت،حاجی فضل، حاجی گل زمان، حاجی رحمان، مولانا عطا اللہ، مولانا عبدالرحمان حاجی سر خان،نصیب گل، حاجی محمد شریف، حاجی رازق سمیت تینوں اقوام کے سرکردہ مشران، علما اکرام، نوجوانان نے شرکت کی۔جبکہ ہنگو اور اورکزئی کی قومی نشست پر امیدوار حافظ عبدالہادی اورکزئی بھی جرگے میں شریک ہوئے۔جرگے میں تینوں اقوام نے متفقہ طور پر عبدالہادی اورکزئی کی عام انتخابات میں مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ملک حاجی عزت گل، حاجی گل خان سمیت دیگر مشران نے کہا کہ عبدالہادی اورکزئی ضلع ہنگو کی ترقی و خوش حالی کے لیے بہترین ایجنڈہ اور ویثزن رکھتے ہیں جس پر عمل درآمد کے لیے انہیں قومی اسمبلی میں بیجھنا ضروری ہے ان کا منشور اور ان کے عزائم طلنا،نوجوانوں، کھلاڑیوں، عوام اور ہر طبقہ فکر کے بہتر مستقبل کے عکاس ہیں اور وہ غربت کے خاتمے اور اورکزئی عوام کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کا عزم رکھتے ہیں اسی لیے ہم نے انہیں مکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی ہے۔مشران نے کہا کہ ہم حافظ عبدالہادی اورکزئی کو کامیاب کرانے کے لیے ہر سر توڑ کوشش کریں گئے کیونکہ ان کی کامیابی سے اورکزئی کی محرومیوں کا بوری بستر گول ہو گا۔اس موقعہ پر امیدوار قومی اسمبلی حافظ عبدالہادی اورکزئی نے مشتی، شیخان ور عیسی خیل اقوام کے علماء، عمائدین اور نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ان کی خواہشات کے مطابق مسائل کے حل اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے سر توڑ کوشش کریں گئے۔