سوات(مانند نیوز)انسداد ڈینگی کے حوالے سے اہم اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد کی زیر صدارت سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں متعلقہ حکام کی نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی جانب سے متعلقہ حکام کو 2013 سے2022 کے درمیان ڈینگی لاروا کی موجودگی سے متعلق ڈیٹا کو سامنے رکھتے ہوئے ہائی رسک علاقوں میں اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں ڈاکٹر فضل عارف کی سربراہی میں تمام لائن ڈیپارٹمنس کے نمائیندوں پر مشتمل کور ٹیم کو مزید متحرک کرنے اورمتعلقہ ڈیپارٹمنس کے دائرہ اختیار میں آنے والے علاقوں میں اپنی ذمداریوں کے مطابق اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ ہوا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور تحصیل میونسپل آفیسرز کو ڈینگی لاروا کے ممکنہ پرورش والی جگہوں کی نشاندہی کرنے اور لاروا کی افزائش روکنے کے لئے فوری اقدامات شروع کرنے کی ہدایات کی۔اے ڈی سی سہیل احمد خان نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری دفاتر میں ڈینگی سے بچاؤ کے متعلق ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں اور عوام میں شعور بھی بیدار کریں۔انہوں نے اس موقع پر عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے ارد گرد کا ماحول صاف اور خشک رکھیں تاکہ وہ اس خطرناک بیماری سے ضلع کو محفوظ رکھا جاسکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے