لوئر چترال (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی خان نے جوٹی لشٹ لوئر چترال کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر علاقے کے لوگوں سے ملے ان سے مسلے مسائل دریافت کئے۔ اور پانی کے بہاو کی وجہ کٹائی شدہ زمینات کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے جوٹی لشٹ گریڈ سٹیشن اور علاقے کو مزید نقصان سے بچانے کے حوالے سے ٹھیکیدار کو فوری حفاظتی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کیں۔اس حوالے سے باقاعدہ کام کا اغاز کر دیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے گریڈ سٹیشن اور زمینات کو مزید نقصان سے بچایا جا سکتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے چترال روڈ پہ جاری این ایچ کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ متعلقہ ٹھکیدار کو ناقص کام فوری ہٹا کر دوبارہ معیار کے مطابق کرانے کی ہدایات جاری کیں اورٹھیکیدار کو سختی سے ہدایت کی کہ کسی کو بھی عوامی مفاد کے لیے ہونے والے کاموں میں کوتاہی اور غیر ذمہ دارانہ کام کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ پوری طرح سے متحرک ہے۔اور ضلع بھر میں ہونے والی ترقیاتی کاموں کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے