سخاکوٹ(مانند نیوز) تحصیل کونسل ہال درگئی میں کھلی کچہری کاانعقاد کیا گیاجس کے دوران لوگوں نے مسائل و شکایات کے انبار لگادئیے۔کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر درگئی محمدشہباز خان، تحصیل مونسپل افیسر درگئی شارق ریاض، تحصیلدار توصیف نواز، ڈی ایم ایس تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال درگئی ڈاکٹر جاوید، ا سٹیشن ہاؤس انچارج ریسکیو1122 درگئی محمدانعام، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی ائی ایس پی محمدطارق، پوسٹ کمانڈرتھانہ درگئی سیف الرحمان ٹی ایم اے درگئی کے میڈیا انچارج خیر الرحمان سمیت تمام محکمہ جات کے سربراہان و نمائندگان نے شرکت کی۔ ویلج کو نسل سخاکوٹ بازار کے چیئرمین ساجد حسین مشوانی، لیڈی کونسلر گوہر ناز سمیت مختلف مکتب فکر کے لوگوں نے علاقہ کے درپیش مسائل پیش کئے اور انکے فوری حل کا مطالبہ کردیا۔ کھلی کچہری میں سخاکوٹ میں ریسکیو1122کے کی پوائنٹ کاقیام، تحصیل درگئی میں ریکوری کرین،ڈزاسٹرٹیم کا قیام، تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال میں میڈیکل اوپی ڈی بڑھانے، چلڈرن وارڈ کاقیام، ایمرجنسی سٹاف کی کمی کو پورا کرنے،میل الٹراساونڈ،ہسپتال کیلئے جرنیٹر کی فوری فراہمی،بے نظیر سپورٹ پروگرام میں سٹاف کی کمی کو پورا کرنے سمیت مختلف مسائل پر بحث کی گئی اور انکے فوری طور پر حل کا مطالبہ کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر محمدشہباز خان نے متعلقہ اداروں کے سرابرہان ونمائندگان کو عوامی مسائل ترجیحیی بنیادوں پر حل کرانے کی ہدایات جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد عوام کے مسائل سے اگاہی اور انکے فوری حل کراناہے ہم عوام کو جوابدہ ہے عوام کو جہاں بھی مشکلات کا سامنا ہووہ انتظامیہ کیساتھ رابطہ رکھیں انکے مسائل فوری طور پر حل کئے جائینگے۔انہوں نے کہا کہ مسائل پر مکمل کنٹرول عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے اسلئے عوام جرائم اور مسائل کی نشاندہی کریں اور مسائل کے حل کے لئے انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے کہاکہ سخاکوٹ اور درگئی کے بازاروں کے اچانک دوے کرکے ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے