ڈیرہ اسماعیل خان(چوہدری سعد)اینٹی کرپشن ڈیرہ اسماعیل خان نے اختیارات کے ناجائز استعمال اور معمول کی کاروائی پوری نہ ہونے کے باوجود سٹور کیپر بھرتی کرنے پر سابق ایم ایس محمد سلیم جاوید اور سٹور کیپر محمد خالد زمان ودیگر کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوۓ قومی خزانے کو تقریباً 51 لاکھ روپے سے زائد نقصان پہنچانے کا الزام آڈٹ رپورٹ سے ثابت ہونے پر مقدمہ درج کیا گیا۔درخواست گزار نے الزام عائد کیا تھا کہ مذکورہ اہلکار خالد زمان کو محظ ایک سادہ درخواست پر بھرتی ریونیو منسٹر کی سفارش پر بھرتی کیا گیا تھا جس کیلئے نہ تو کوئی مشتہری کی گئی نہ ہی کوئی انٹریو اور ٹیسٹ وغیرہ منعقد کیا گیا۔مذکورہ اہلکار نے دوران سروس تقریباً 51 لاکھ روپے سے زائد رقم قومی خزانے سے تنخواہ ودیگر مراعات کی مد میں وصول کی۔آڈٹ ٹیم کی رپورٹ کے بعد اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے سابق ایم ایس محمد سلیم جاوید اور سٹور کیپر محمد خالد زمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے