لاہور (مانند نیوز)جماعت اسلامی پاکستان کے وفد نے اسلام آباد میں ترک سفیر مہمت پچاجی سے ملاقات کی اور انھیں رجب طیب اردوان کی صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔وفد میں نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم، ڈائریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی اور امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا شامل تھے۔ جماعت اسلامی کے قائدین کا کہنا تھا کہ رجب طیب اردوان کے انتخاب سے پوری دنیا کے مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں پاکستان اور ترکی کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ ترک سفیر نے جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کیا۔جاری کردہشعبہ نشرو اشاعت جماعت اسلامی پاکستان

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے