بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک)بٹ خیلہ میں ساڑھے چھ کروڑ روپے لاگت سے نصب شدہ سٹریٹ لائٹس کے حوالے سے مذاکرات ناکام ہوگئے، کروڑوں روپے کی مالیت سے تعمیر شدہ سٹریٹ لائٹس تباہ ہونے کا خدشہ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ صوبائی حکومت کی طرف سے ملاکنڈ میں شروع کردہ بیوٹیفیکشن سکیم کے دیگر منصوبوں کے علاوہ بٹ خیلہ بازار میں ساڑھے چھ کرڑو روپے کی لاگت سے سٹریٹ لائٹس بھی لگائی گئی، تعمیراتی کام سی اینڈڈبلیو ملاکنڈ کے زریعے تکمیل کو پہنچا، تاہم سکیم مکمل ہونے کے بعد جب اسے ٹی ایم اے بٹ خیلہ کے حوالے کرنے کی کوشش کی گئی تو ٹی ایم اے نے ماہانہ بجلی بل ادائیگی کی استطاعت نہ رکھنے کا جواز پیش کردیا، ٹریڈ یونین بٹ خیلہ کے صدر زوار خان اور دیگر کابینہ کی کوششوں سے سی اینڈ ڈبلیو اور ٹی ایم اے افس اہلکاروں کا اجلاس اے سی بٹ خیلہ شکیل احمد کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں ٹی ایم اے اہلکاروں نے ایک مرتبہ پھر سٹریٹ لائٹس کی ذمہ داری قبول کرنے سے معذرت کرلی، جس کی وجہ سے بازار میں نصب شدہ سٹریٹ لائٹس تباہ ہونے کا خدشہ پایا جاتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے