بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک)سوات موٹروے پل چوکی انٹر چینج توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراو ٔمیں نامزد ملزمان کی تعداد 170 ہوگئی، جن میں ٹوٹل 58 ملزمان گرفتار ہوکر 46 کو جیل بھیج دیا گیا جبکہ 9 پولیس ریمانڈ میں ہے، ملاکنڈجیل سے 14 ملزمان کو چکدرہ چھاؤنی حملہ کے الزام میں تھانہ چکدرہ منتقل کیا گیا، جنہیں اے ٹی سی کے عدالت میں پیش کرکے مزید جسمانی ریمانڈ حاصل کی جائیگی اس حوالے سے تشکیل شدہ جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق مزید ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے سرچ اپریشن کا جاری ہے باخبر ذرائع کے مطابق ملاکنڈ جیل سے جن ملزمان کو تھانہ چکدرہ کے حوالے کیا گیا ان میں اکرام، حمید، محمد طاہر، عمران، فرمان علی، اشتیاق، فضل کریم، سلیمان، محمد فواد، دلاور، ذاکر حسین، گوہر الرحمان، تاج بادشاہ اور عرفان ساکنان تحصیل بٹ خیلہ و بائیزئی شامل ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے