چکدرہ(نمائندہ مانند)کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے پل میں دیوار تعمیر ہوکر ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے، ملاکنڈ یونیورسٹی جانے والے طلبہ و طالبات سمیت علاقہ کے عوام کو مشکلات کا سامنا، نیب اور انٹی کرپشن قومی رقم ڈوبنے کے حوالے سے ایکشن لیں۔ تفصیلات کے مطابق ایم ایم اے حکومت نے 2004 میں تھانہ سے ملاکنڈ یونیورسٹی جانے کے لیے دریائے سوات پر پل تعمیر کرنے کے لیے چودہ کروڑ روپے کا منصوبہ شروع کیا، جو بعد کی حکومتوں میں بڑھتے بڑھتے 70 کروڑ روپے تک پہنچ گیا، مگر 19 سال گذرنے کے باوجود بھی پل کی تعمیر مکمل نہیں ہوئی اور اسے تاحال محکمہ کے حوالے نہیں کیا گیا، گزشتہ سال انے والے سیلاب کی وجہ سے پل جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوکر اب اس میں دیوار تعمیر کرکے ٹریفک کے لئے بند کردیا ہے، جماعت اسلامی ملاکنڈ کے امیر شہاب حسین اور دیگر سماجی و عوامی حلقوں نے نیب اور انٹی کرپشن کے سمیت دیگر اداروں سے اس حوالے سے تحقیقات کرکے سرکاری خزانہ ہڑپ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے