چکدرہ(نمائندہ مانند)ادینزئی پریس کلب وفد کا ڈی پی او لوئر طارق اقبال کیساتھ ملاقات۔ادینزئی میں منشیات اور کرائم کے کنٹرول کے حوالے سے خصوصی بات چیت۔تفصیلات کیمطابق ادینزئی پریس کلب کے نمائندہ وفد نے ڈی پی او لوئردیر طارق اقبال کیساتھ ملاقات کی۔جس میں ادینزئی پریس کلب کے صدر منہاج خان،جنرل سیکرٹری رومان ایوب،سینیر صحافی محسن خان اور فنانس سیکرٹری عالمگیر عمرخیل نے شرکت کی۔ڈی پی او لوئردیر طارق اقبال نے صحافیوں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی اصلاح میں صحافیوں کے کردار سے انکار نہیں کیاجاسکتاہے۔منشیات اور جرائم کے مکمل خاتمے میں صحافی برادری اپنا کردار اداکریں۔ڈی پی او نے کہا کہ عوام کی مال اور جان کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔