باجوڑ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی برائے محکمہ تعلیم کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ جس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز مردانہ و زنانہ، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز، ڈی ایم او (محکمہ تعلیم)، ڈی ایم او آر ٹی ایس، محکمہ تعلیم کے دیگر ذمہ داران مردانہ و زنانہ اساتذہ کرام نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے محکمہ تعلیم ضلع باجوڑ کی مجموعی کارکردگی دیگر مسائل پر ڈپٹی کمشنر باجوڑ کو تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی۔ جس پر ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کے ضلعی افیسر کو ہدایات جاری کی کہ اجلاس میں جن مسائل کی نشاندہی کی گئی ان مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے ممکن اقدامات اٹھائیں۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر کے خصوصی ہدایت پر ایڈ یشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو فیض محمد نے سول کالونی ناواگئی میں ریونیو دربار کا انعقادکیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ دربار میں لوگوں نے علاقے کے مسائل بیان کی۔ جس میں ڈومیسائل، ارمز لائسنس، پراپرٹی سرٹیفکیٹ، بلاک شناختی کارڈز، اور زمینوں کے تنازعات نمایاں تھیں۔ جس کے بارے اپنے شکایات جمع کی۔ دربار میں نائب تحصیلدار ناواگی، لینڈ سیٹلمنٹ تحصیلدار، سب انجنیئر سی این ڈبلیو بلڈن ڈویژن اور متعلقہ کلرکس موجود تھے۔ دربار میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو باجوڑ فیض محمد نے موقع پر ضروری احکامات جاری کیں یاور کہا کہ حکومت عام آدمی کے مسائل ان کے دروازے پر حل کرنے کی عزم کر رکھا ہے اور انشاء اللہ بہت جلد تمام درپیش مسائل آپ سب لوگوں کے مدد سے حل ہو جائے گا۔ دربار میں موجود لوگوں نے حکومت کے اس اقدام کو سراہا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے