کراچی(مانند نیوز ڈیسک)اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 25.75روپے سستا ہو کر روپیہ مستحکم ہوگیا۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت یکدم 25روپے 75پیسے کم ہوگئی، جس کے نتیجے میں ڈالر کی اوپن مارکیٹ میں قیمت 285.25روپے ہوگئی۔قبل ازیں کاروباری دن کا آغاز ہوا تو کچھ ہی دیر میں اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر مستحکم ہونا شروع ہوگئی اور ڈالر 11روپے سستا ہوکر 300 روپے تک پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈالر اوپن مارکیٹ میں صرف ایک روپیہ کم ہوکر 311روپے پر بند ہوا تھا جبکہ انٹربینک میں ڈالر کی کاروباری دورانیہ ختم ہونے تک قیمت 285روپے 47پیسے تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے