اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 37 روپے فی کلو کی بڑی کمی کردی، اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ ایل پی جی کی قیمت میں حیرت انگیز طور پر بڑی کمی آئی ہے، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 37روپے فی کلو کمی کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق ملک بھر میں امپورٹ اور لوکل ایل پی جی کی قیمت 197روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 438روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 1686روپے کمی کی گئی ہے۔ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ گھریلو سلنڈر 2322روپے اور کمرشل سلنڈر 8933روپے میں فروخت ہوگا، ہمارے فارمولے پر عمل کیا جائے تو قیمت میں مزید کمی کی جاسکتی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے