ایبٹ آباد (مانند نیوز)تجاوزات کے ضلعی انتظامیہ کی کاروائیاں جاری تحصیل ایبٹ آباد۔ کاکول میں ڈسٹرکٹ کونسل کے راستے پر تجاوزات کا نوٹس ڈسٹرکٹ کونسل کے تین کنال سے زائد اراضی راستے پر قبضہ ختم اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ایبٹ آباد ارشد محمود نے ریونیو سٹاف، پولیس اورٹی ایم اے ایبٹ آباد انفورسمنٹ ٹیم کے ہمراہ جگہ کا دورہ کیا، قبضہ کو ختم کرتے ہوئے تین کنال تین مرلے اراضی/ راستے کا قبضہ ٹی ایم اے ایبٹ آباد کیحوالے کیا۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ شہر بھر کے ساتھ ساتھ سائیڈ ایریا میں قدرتی ڈھلوانوں، پانی کی گزرگاہوں، ڈسٹرکٹ کونسل کے راستوں، نالوں اور دیگر تمام تجاوزات کے خلاف سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے تا کہ ٹریفک مینجمنٹ، سیوریج کے مسائل کو ترجیعی بنیادوں پر حل کرتے ہوئے شہریوں کے لیے ہرممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔