ایبٹ آباد (مانند نیوز)ریسکیو 1122 ایبٹ آباد نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد عارف خٹک کی زیر نگرانی مجموعی طور پر 583 ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں۔تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کو ماہ مئی میں 35624 کالز موصول ہوئیں، جن میں 16083 غیر ضروری کالز اور ڈراپ کالز18558تھیں۔ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا ڈاکٹر خطیر احمد کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد عارف خٹک کی زیر نگرانی ریسکیو 1122 ایبٹ آباد نے جاری کردہ ماہانہ کارکردگی رپورٹ میں گزشتہ ماہ مئی کے دوران ریسکیو ایبٹ آباد کی جانب سے مختلف ایمرجنسیز کالز پر عوام کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ان کی جان و مال بچھانے کیلئے مجموعی طور پر 583 حادثات میں اپنی خدمات فراہم کیں.ریسکیو1122 ایبٹ آباد کے ترجمان ساجد اقبال کے مطابق مجموعی طور پر 35624 کالز موصول ہوئیں، جن میں 16083 غیر ضروری کالز شامل ہیں. ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر ایبٹ آباد محمد عارف خٹک نے ماہانہ رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 ایبٹ آباد نے گزشتہ ماہ مئی کے دوران اوسط رسپانس ٹائم 7 منٹ میں 543افراد کو مختلف ہنگامی صورتحال کے دوران بروقت پیشہ ورانہ سہولیات فراہم کیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران روڈ ٹریفک حادثات کے 42میڈیکل ایمرجنسی کے488 آگ لگنے کے10 دیگرہنگامی صورتحال(ریکوری) کے 39واقعات رونما ہوئے۔ان تمام واقعات کے دوران 11افراد جاں بحق ہوئے۔ان ایمرجنسی واقعات میں کل 583لوگ متاثر ہوئے جبکہ 543 افراد کو ریسکیو کرنے اور ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیاریسکیو 1122 ایبٹ آباد کی زیر قیادت ریفریل ایمبولینس سروسز میں ماہ مئی کے دوران ریسکیو اہلکاروں نے ریفریل ایمبولینس سروس کے ذریعے ٹوٹل 150ایمرجنسی کال پر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتالوں تک شفٹنگ کی خدمات سرانجام دی۔۔جن میں 08ایمرجنسیز بیرونی ڈسٹرکٹ جبکہ 142 ایمرجنسیز اندرون ایبٹ آباد کے مختلف ہسپتالوں میں مریضوں کو منتقل کیا گیا۔